Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ۲۸:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
نَتۡلُواْ عَلَيۡكَ مِن نَّبَإِ مُوسَىٰ وَفِرۡعَوۡنَ بِٱلۡحَقِّ لِقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
آیت ۲۸:۳ کھولیںہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں،[1] ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں۔[2]
سورة القصص حاشیہ نمبر : 1
تقابل کے لیے ملاحظۃ ہو البقرہ رکوع 6 ۔ الاعراف رکوع 13 تا 16 ۔ یونس رکوع 8 ۔ 9 ۔ ہود رکوع 9 ۔ بنی اسرائیل رکوع 12 ۔ مریم رکوع 4 ۔ طہ رکوع 4 ۔ المومنون رکوع 3 ۔ الشعراء رکوع 2 ۔ 4 ۔ النمل رکوع 1 ۔ العنکبوت رکوع 4 ۔ المومن رکوع 3 ۔ 5 ۔ الزخرف رکوع 5 ۔ الدخان رکوع 1 ۔ الذاریات رکوع 2 ۔ النازعات رکوع 1 ۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 2
یعنی جو لوگ بات ماننے کے لیے تیار ہی نہ ہوں ان کو سنانا تو بےکار ہے، البتہ جنہوں نے ہٹ دھرمی کا قفل اپنے دلوں چڑھا نہ رکھا ہو وہ اس گفتگو کے مخاطب ہیں۔