Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ۲۷:۸۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَآ أَنتَ بِهَٰدِي ٱلۡعُمۡيِ عَن ضَلَٰلَتِهِمۡۖ إِن تُسۡمِعُ إِلَّا مَن يُؤۡمِنُ بِـَٔايَٰتِنَا فَهُم مُّسۡلِمُونَ
آیت ۲۷:۸۱ کھولیںاور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہٹا کر رہنمائی کر سکتے ہیں[1] آپ تو صرف انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان ﻻئے ہیں پھر وه فرمانبردار ہوجاتے ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو۔[99] تم تو اپنی بات اُنہی لوگوں کو سُنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں
سورة النمل حاشیہ نمبر : 99
یعنی ان کا ہاتھ پکڑ کر زبردستی انہیں سیدھے راستے پر کھینچ لانا اور گھسیٹ کرلے چلنا تو تمہارا کام نہیں ہے، تم تو صرف زبان اور اپنی مثال ہی سے بتاسکتے ہو کہ یہ سیدھا راستہ ہے اور وہ راستہ غلط ہے جس پر یہ لوگ چل رہے ہیں، مگر جس نے اپنی آنکھیں بند کرلی ہوں اور جو دیکھنا ہی نہ چاہتا ہو اس کی رہنمائی کیسے کرسکتے ہو۔