Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ⁦۲۷:۷۱⁩

آیات

  1. وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

    آیت ⁦۲۷:۷۱⁩ کھولیں

    کہتے ہیں کہ یہ وعده کب ہے اگر سچے ہو تو بتلا دو.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہ کہتے ہیں کہ ” یہ دھمکی کب پُوری ہوگی اگر تم سچے ہو؟“[88]

سورة النمل حاشیہ نمبر :88

اس سے مراد وہی دھمکی ہے جو اوپر کی آیت میں پوشیدہ ہے، ان کا مطلب یہ تھا کہ اس فقرے میں ہمارے خبر لینے جو درپردہ دھمکی دی جارہی ہے یہ آخر کب عمل میں لائی جائے گی ؟ ہم تو تمہاری بات رد بھی کرچکے ہیں اور تمہیں نیچا دکھانے کے لیے اپنی تدبیروں میں بھی ہم نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے، اب کیوں ہماری خبر نہیں لی جاتی ؟