Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ۲۷:۵۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلُوطًا إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَتَأۡتُونَ ٱلۡفَٰحِشَةَ وَأَنتُمۡ تُبۡصِرُونَ
آیت ۲۷:۵۴ کھولیںاور لوط کا (ذکر کر) جبکہ[1] اس نے اپنی قوم سے کہاکہ کیا باوجود دیکھنے بھالنے کے پھر بھی تم بدکاری کر رہے ہو؟[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[67]اور لوطؑ کو ہم نے بھیجا۔ یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا” کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو؟[68]
سورة النمل حاشیہ نمبر : 67
تقابل کے لیے ملاحظہ ہو الاعراف، آیات 80 تا 84، ہود 74 تا 83، الحجر 57 77، الانبیاء 71 تا 75، الشعراء 16 تا 174، العنکبوت 28 تا 75، الصافات 133 تا 138، القمر 33 تا 39
سورة النمل حاشیہ نمبر : 68
اس ارشاد کے کئی مطلب ہوسکتے ہیں، اور غالبا وہ سب ہی مراد ہیں، ایک یہ کہ تم اس فعل کے فحش اور کار بد ہونے سے ناواقف نہیں ہو، بلکہ جانتے بوجھتے اس کا ارتکاب کرتے ہو۔ دوسرے یہ کہ تم اس بات سے بھی ناواقف نہیں ہو کہ مرد کی خواہش نفس کے لیے مرد نہیں پیدا کیا گیا بلکہ عورت پیدا کی گئی ہے، اور مرد و عورت کا فرق بھی ایسا نہیں ہے کہ تمہاری آنکھوں کو نظر نہ آتا ہو، مگر تم کھلی آنکھوں کے ساتھ یہ جیتی مکھی نگلتے ہو، تیسرے یہ کہ تم علانیہ یہ بےحیائی کا کام کرتے ہو جب کہ دیکھنے والی آنکھیں تمہیں دیکھ رہی ہوتی ہیں، جیسا کہ آگے سورة عنکبوت میں آرہا ہے : ڏوَتَاْتُوْنَ فِيْ نَادِيْكُمُ الْمُنْكَرَ ، |" اور تم اپنی مجلسوں میں برا کام کرتے ہو |"۔ (آیت 29)