Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ⁦۲۷:۵⁩

آیات

  1. أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَهُمۡ سُوٓءُ ٱلۡعَذَابِ وَهُمۡ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ هُمُ ٱلۡأَخۡسَرُونَ

    آیت ⁦۲۷:۵⁩ کھولیں

    یہی لوگ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور آخرت میں بھی وه سخت نقصان یافتہ ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بُری سزا ہے[6] اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں

سورة النمل حاشیہ نمبر :6

اس بری سزا کی صورت اور وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ اس دنیا میں بھی مختلف افراد گروہوں اور قوموں کو بیشمار مختلف طریقوں سے ملتی ہے، اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت عین موت کے دروازے پر بھی اس کا ایک حصہ ظالموں کو پہنچتا ہے، موت کے بعد عالم برزخ میں بھی اس سے آدمی دوچار ہوتا ہے، اور پھر روز حشر سے تو اس کا ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا جو پھر کہیں جاکر ختم نہ ہوگا۔