Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ⁦۲۷:۲۶⁩

آیات

  1. ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡعَظِيمِ۩

    آیت ⁦۲۷:۲۶⁩ کھولیں

    اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی عظمت والے عرش کا مالک ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اللہ کہ جس کے سوا کوئی مستحق ِ عبادت نہیں، جو عرشِ عظیم کا مالک ہے۔[35]

سورة النمل حاشیہ نمبر : 35

اس مقام پر سجدہ واجب ہے، یہ قرآن کے ان مقامات میں سے ہے جہاں سجدہ تلاوت واجب ہونے پر فقہاء کا اتفاق ہے، یہاں سجدہ کرنے سے مقصود یہ ہے کہ ایک مومن اپنے آپ کو آفتاب پرستوں سے جدا کرے اور اپنے عمل سے اس بات کا اقرار و اظہار کرے کہ وہ آفتاب کو نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کو اپنا مسجود و معبود مانتا ہے۔