Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ۲۷:۲۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَتَفَقَّدَ ٱلطَّيۡرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَآ أَرَى ٱلۡهُدۡهُدَ أَمۡ كَانَ مِنَ ٱلۡغَآئِبِينَ
آیت ۲۷:۲۰ کھولیںآپ نے پرندوں کی دیکھ بھال کی اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا؟ کیا واقعی وه غیر حاضر ہے؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(ایک اور موقع پر)سلیمانؑ نے پرندوں کا جائزہ لیا[27] اور کہا”کیا بات ہے کہ میں فلاں ہُد ہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔ کیا وہ کہیں غائب ہو گیا ہے؟
سورة النمل حاشیہ نمبر : 27
یعنی ان پرندوں کا جن کے متعلق اوپر ذکر کیا جا چکا ہے کہ جن اور انس کی طرح ان کے لشکر بھی حضرت سلیمان کے عساکر میں شامل تھے، ممکن ہے کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) ان سے خبر رسانی، شکار اور اسی طرح کے دوسرے کام لیتے ہوں۔