Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ⁦۲۷:۱۲⁩

آیات

  1. وَأَدۡخِلۡ يَدَكَ فِي جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٖۖ فِي تِسۡعِ ءَايَٰتٍ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهِۦٓۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ

    آیت ⁦۲۷:۱۲⁩ کھولیں

    اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال، وه سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے[1] ، تو نو نشانیاں لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا[2]، یقیناً وه بدکاروں کا گروه ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ذرا اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں تو ڈالو۔ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے۔ یہ (دونشانیاں)نو نشانیوں میں سے ہیں فرعون اور اُس کی قوم کی طرف (لے جانے کے لیے ) [16]، وہ بڑے بدکردار لوگ ہیں۔“

سورة النمل حاشیہ نمبر :16

سورة بنی اسرائیل میں فرمایا گیا ہے کہ موسیٰ کو ہم نے صریح طور پر نظر آنے والی نو نشانیاں (تِسْعَ اٰيٰتٍ بَیِّنٰتٍ ) عطا فرمائی تھیں۔ اور سورة اعراف میں ان کی تفصیل یہ بیان کی گئی ہے۔ (١) لاٹھی جو اژدھا بن جاتی تھی (٢) ہاتھ جو بغل سے سورج کی طرح چمکتا ہوا نکلتا تھا (٣) جادوگروں کو برسر عام شکست دینا (٤) حضرت موسیٰ کے پیشگی اعلان کے ماطبق سارے ملک میں قحط (٥) طوفان (٦) ٹڈی دل (٧) تمام غلے کے ذخیروں میں سرسریاں اور انسان و حیوان سب میں جوئیں (٨) مینڈکوں کا طوفان (٩) اور خون (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزخرف، حاشیہ 43)