Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۸۷⁩

آیات

  1. وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ

    آیت ⁦۲۶:۸۷⁩ کھولیں

    اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور مجھے اُس دن رُسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اُٹھائے جائیں گے [64]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :64

یعنی قیامت کے روز یہ رسوائی مجھے نہ دکھا کہ میدان حشر میں تمام اوّلین و آخرین کے سامنے ابراہیم (علیہ السلام) کا باپ سزا پا رہا ہو اور ابراہیم (علیہ السلام) کھڑا دیکھ رہا ہو۔