Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۷۰⁩

آیات

  1. إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ 

    آیت ⁦۲۶:۷۰⁩ کھولیں

    جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پُوچھا تھا کہ” یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پُوجتے ہو؟“ [51]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :51

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اس سوال کا مدعا یہ معلوم کرنا نہ تھا کہ وہ کن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں، کیونکہ ان بتوں کو تو وہ خود بھی دیکھ رہے تھے جن کی پرستش وہاں ہوتی تھی۔ ان کا مدعا دراصل ان لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنا تھا کہ ان معبودوں کی حقیقت کیا ہے جن کے آگے وہ سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ اسی سوال کو سورة انبیاء میں بایں الفاظ نقل کیا گیا ہے۔

|" یہ کیسی مورتیں ہیں جن کے تم گرویدہ ہو رہے ہو |" ؟