Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۴۱⁩

آیات

  1. فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبِينَ

    آیت ⁦۲۶:۴۱⁩ کھولیں

    جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جب جادُو گر میدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا”ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟“ [34]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :34

یہ تھے وہ حامیان دین مشرکین جو موسیٰ (علیہ السلام) کے حملے سے اپنے دین کو بچانے کے لیے اس فیصلہ کن مقابلے کے وقت ان پاکیزہ جذبات کے ساتھ آئے تھے کہ ہم نے پالا مار لیا تو سرکار سے کچھ انعام مل جائے گا۔