Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۳۸⁩

آیات

  1. فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ

    آیت ⁦۲۶:۳۸⁩ کھولیں

    پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

چنانچہ ایک روز مقرر وقت [31] پر جادُو گر اکٹھے کر لیے گئے

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :31

سور طٰہٰ میں گزر چکا ہے کہ اس مقابلے کے لیے قبطیوں کی قومی عید کا دن (یوم الزینۃ) مقرر کیا گیا تھا تاکہ ملک کے گوشے گوشے سے میلوں ٹھیلوں کی خاطر آنے والے سب لوگ یہ عظیم الشان |" دنگل |" دیکھنے کے لیے جمع ہوجائیں، اور اس کے لیے وقت بھی دن چڑھے کا طے ہوا تھا تاکہ روز روشن میں سب کی آنکھوں کے سامنے فریقین کی طاقت کا مظاہرہ ہو اور روشنی کی کمی کے باعث کوئی شک و شبہہ پیدا ہونے کی گنجائش نہ رہے۔