Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۳۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَيۡءٖ مُّبِينٖ
آیت ۲۶:۳۰ کھولیںموسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
موسیٰؑ نے کہا”اگر چہ میں لے آوٴں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟“ [25]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :25
یعنی کیا تو اس صورت میں بھی میری بات ماننے سے انکار کرے گا اور مجھے جیل بھیجے گا جبکہ میں اس امر کی ایک صریح علامت پیش کر دوں کہ میں واقعی اس خدا کا فرستادہ ہوں جو رب العالمین، رب السمٰوات والارض اور رب المشرق و المغرب ہے ؟