Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۲۰۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ذِكۡرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
آیت ۲۶:۲۰۹ کھولیںنصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ہم ظالم نہ تھے۔ [129]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :129
یعنی جب انہوں نے خبردار کرنے والوں کی تنبیہ اور سمجھانے والوں کی نصیحت قبول نہ کی اور ہم نے انہیں ہلاک کردیا، تو ظاہر ہے کہ یہ ہماری طرف سے ان پر کوئی ظلم نہ تھا۔ ظلم تو اس وقت ہوتا جبکہ ہلاک کرنے سے پہلے انہیں سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوئی کوشش نہ کی گئی ہوتی۔