Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۱۸۸⁩

آیات

  1. قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ

    آیت ⁦۲۶:۱۸۸⁩ کھولیں

    کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

شعیبؑ نے کہا” میرا ربّ جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔“ [116]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :116

یعنی عذاب نازل کرنا میرا کام نہیں ہے۔ یہ تو اللہ رب العالمین کے اختیار میں ہے اور وہ تمہارے کرتوت دیکھ ہی رہا ہے۔ اگر وہ تمہیں اس عذاب کا مستحق سمجھے گا تو خود نازل فرما دے گا۔ اصحاب الایکہ کے اس مطالبے اور حضرت شعیب کے اس جواب میں کفار قریش کے لیے بھی ایک تنبیہ تھی۔ وہ بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہی مطالبے کرتے تھے، اَوْ تُسْقِطَ السَّمَآءَ کَمَا زَعَمْتَ عَلَیْنَا کِسَفاً ، |" یا پھر گرا دے ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے |"۔ (بنی اسرائیل۔ آیت 92 ) ۔ اس لیے ان کو سنایا جا رہا کہ ایسا ہی مطالبہ اصحاب الایکہ نے اپنے پیغمبر سے کیا تھا، اس کا جو جواب انہیں ملا وہی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے تمہاری طلب کا جواب بھی ہے۔