Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۱۴۶⁩

آیات

  1. أَتُتۡرَكُونَ فِي مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ

    آیت ⁦۲۶:۱۴۶⁩ کھولیں

    کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان ، جو یہاں ہیں ، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاوٴ گے؟ [97]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :97

یعنی کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ تمہارا یہ عیش دائمی اور ابدی ہے ؟ کیا اس کو کبھی زوال آنا نہیں ہے ؟ کیا تم سے کبھی ان نعمتوں کا حساب نہ لیا جائے گا اور کبھی ان اعمال کی باز پرس نہ ہوگی جن کا تم ارتکاب کر رہے ہو ؟