Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۰۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۲۶:۱۰۲ کھولیںاگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں۔“ [72]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :72
اس تمنا کا جواب بھی قرآن میں دے دیا گیا ہے کہ وَلَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُھُوْا عَنْہٗ ۔ (الانعام۔ آیت 28) |" اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیج دیا جائے تو وہی کچھ کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا ہے |"۔ رہا یہ سوال کہ انہیں واپسی کا موقع کیوں نہ دیا جائے گا، اس کے وجوہ پر مفصل بحث ہم سورة مؤمنون حواشی 90 تا 92 میں کرچکے ہیں۔