Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۵۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَوۡ شِئۡنَا لَبَعَثۡنَا فِي كُلِّ قَرۡيَةٖ نَّذِيرٗا
آیت ۲۵:۵۱ کھولیںاگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈرانے واﻻ بھیج[1] دیتے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اگر ہم چاہتے تو ایک ایک بستی میں ایک ایک نذیر اُٹھا کھڑا کرتے [66]
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :66
یعنی ایسا کرنا ہماری قدرت سے باہر نہ تھا، چاہتے تو جگہ جگہ نبی پیدا کرسکتے تھے، مگر ہم نے ایسا نہیں کیا اور دنیا بھر کے لیے ایک ہی نبی مبعوث کردیا۔ جس طرح ایک سورج سارے جہان کے لیے کافی ہو رہا ہے اسی طرح یہ اکیلا آفتاب ہدایت ہی سب جہان والوں کے لیے کافی ہے۔