Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۴۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَهُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا وَٱلنَّوۡمَ سُبَاتٗا وَجَعَلَ ٱلنَّهَارَ نُشُورٗا
آیت ۲۵:۴۷ کھولیںاور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پرده بنایا[1] ۔ اور نیند کو راحت بنائی[2]۔ اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس [60] ، اور نیند کو سکونِ موت، اور دن کو جی اُٹھنے کا وقت بنایا۔ [61]
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :60
یعنی ڈھانکنے اور چھپانے والی چیز۔
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :61
اس آیت کے تین رخ ہیں۔ ایک رخ سے یہ توحید پر استدلال کر رہی ہے۔ دوسرے رخ سے یہ روز مرہ کے انسانی تجربہ و مشاہدے سے زندگی بعد موت کے امکان کی دلیل فراہم کر رہی ہے۔ اور تیسرے رخ سے یہ ایک لطیف انداز میں بشارت دے رہی ہے کہ جاہلیت کی رات ختم ہوچکی، اب علم و شعور اور ہدایت و معرفت کا روز روشن نمودار ہوگیا ہے اور ناگزیر ہے کہ نیند کے ماتے دیر یا سویر بیدار ہوں۔ البتہ جن کے لیے رات کی نیند موت کی نیند تھی وہ نہ جاگیں گے، اور ان کا نہ جاگنا خود انہی کے لیے زندگی سے محرومی ہے، دن کا کاروبار ان کی وجہ سے بند نہ ہوجائے گا۔