Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ⁦۲۵:۴⁩

آیات

  1. وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّآ إِفۡكٌ ٱفۡتَرَىٰهُ وَأَعَانَهُۥ عَلَيۡهِ قَوۡمٌ ءَاخَرُونَۖ فَقَدۡ جَآءُو ظُلۡمٗا وَزُورٗا

    آیت ⁦۲۵:۴⁩ کھولیں

    اور کافروں نے کہا یہ تو بس خود اسی کا گھڑا گھڑایا جھوٹ ہے جس پر اور لوگوں نے بھی اس کی مدد کی[1] ہے، دراصل یہ کافر بڑے ہی ﻇلم اور سرتاسر جھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جِن لوگوں نے نبی کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے  وہ کہتے ہیں کہ یہ فرقان ایک من گھڑت چیز ہے جسے اِس شخص نے آپ ہی گھڑ لیا ہے اور کچھ دُوسرے لوگوں نے اِس کام میں اس کی مدد کی ہے۔ بڑا ظلم [11] اور سخت جھُوٹ ہے جس پر یہ لوگ اُتر آئے ہیں

سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :11

دوسرا ترجمہ |" بڑی بےانصافی کی بات |" بھی ہوسکتا ہے۔