Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۲۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَّقَدۡ أَضَلَّنِي عَنِ ٱلذِّكۡرِ بَعۡدَ إِذۡ جَآءَنِيۗ وَكَانَ ٱلشَّيۡطَٰنُ لِلۡإِنسَٰنِ خَذُولٗا
آیت ۲۵:۲۹ کھولیںاس نے تو مجھے اس کے بعد گمراه کردیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو (وقت پر) دغا دینے واﻻ ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس کے بہکائے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نِکلا۔ [40] “
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :40
ہو سکتا ہے کہ یہ بھی کافر ہی کے قول کا ایک حصہ ہو۔ اور ہوسکتا ہے کہ یہ اس کے قول پر اللہ تعالیٰ کا اپنا ارشاد ہو۔ اس دوسری صورت میں مناسب ترجمہ یہ ہوگا |" اور شیطان تو ہے ہی انسان کو عین وقت پر دغا دینے والا |"۔