Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۱۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
تَبَارَكَ ٱلَّذِيٓ إِن شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيۡرٗا مِّن ذَٰلِكَ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ وَيَجۡعَل لَّكَ قُصُورَۢا
آیت ۲۵:۱۰ کھولیںاللہ تعالیٰ تو ایسا بابرکت ہے کہ اگر چاہے تو آپ کو بہت سے ایسے باغات عنایت فرما دے جو ان کے کہے ہوئے باغ سے بہت ہی بہتر ہوں جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہوں اور آپ کو بہت سے (پختہ) محل بھی دے دے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
بڑا بابرکت ہے [19] وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، (ایک نہیں)بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل۔
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :19
یہاں پھر وہی تبارک کا لفظ استعمال ہوا ہے اور بعد کا مضمون بتارہا ہے کہ اس جگہ اس کے معنی ہیں |" بڑے وسیع ذرائع کا مالک ہے |"۔ ‘’ غیر محدود قدرت رکھنے والا ہے |"۔ |" اس سے بالا تر ہے کہ کسی کے حق میں کوئی بھلائی کرنا چاہے اور نہ کرسکے |"۔