Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النور ۲۴:۲۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَّيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَدۡخُلُواْ بُيُوتًا غَيۡرَ مَسۡكُونَةٖ فِيهَا مَتَٰعٞ لَّكُمۡۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُونَ وَمَا تَكۡتُمُونَ
آیت ۲۴:۲۹ کھولیںہاں غیر آباد گھروں میں جہاں تمہارا کوئی فائده یا اسباب ہو، جانے میں تم پر کوئی گناه نہیں[1] ۔ تم جو کچھ بھی ﻇاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
البتہ تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ایسے گھروں میں داخل ہو جاوٴ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں اور جن میں تمہارے فائدے (یا کام)کی کوئی چیز ہو، [28] تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو سب کی اللہ کو خبر ہے
سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :28
اس سے مراد ہیں ہوٹل، سرائے، مہمان خانے، دکانیں، مسافر خانے وغیرہ جہاں لوگوں کے لیے داخلہ کی اجازت ہو۔