Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۸۷⁩

آیات

  1. سَيَقُولُونَ لِلَّهِۚ قُلۡ أَفَلَا تَتَّقُونَ

    آیت ⁦۲۳:۸۷⁩ کھولیں

    وه لوگ جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے۔ کہہ دیجیئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے؟[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ ضرور کہیں گے اللہ[79] ۔ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ [80]

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :79

اصل میں لفظ للہ استعمال ہوا ہے، یعنی |" یہ سب چیزیں بھی للہ کی ہیں |"۔ ہم نے ترجمے میں محض اردو زبان کے حسن کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے۔

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :80

یعنی، پھر کیوں تمہیں اس سے بغاوت کرتے اور اس کے سوا دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ اور کیوں تم کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو ہم کیا جواب دیں گے ؟