Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ۲۳:۵۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِنَّ هَٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَأَنَا۠ رَبُّكُمۡ فَٱتَّقُونِ
آیت ۲۳:۵۲ کھولیںیقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے[1] اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہے اور میں تمہارا ربّ ہوں ، پس مجھی سے ڈرو۔ [47]
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :47
|" تمہاری امت ایک ہی امت ہے |" یعنی تم ایک ہی گروہ کے لوگ ہو۔ |" امت |" کا لفظ اس مجموعہ افراد پر بولا جاتا ہے جو کسی اصل مشترک پر جمع ہو۔ انبیاء چونکہ اختلاف زمانہ و مقام کے باوجود ایک عقیدے، ایک دین اور ایک دعوت پر جمع تھے، اس لیے فرمایا گیا کہ ان سب کی ایک ہی امت ہے۔ بعد کا فقرہ خود بتارہا ہے کہ وہ اصل مشترک کیا تھی جس پر سب انبیاء جمع تھے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو البقرہ، آیات 130 تا 133 ۔ 213 ۔ آل عمران، 19 ۔ 20 ۔ 23 ۔ 34 ۔ 64 ۔ 79 تا 85 ۔ النساء، 1550 تا 152 ۔ الاعراف 59 ۔ 65 ۔ 73 ۔ 85 ۔ یوسف 37 تا 40 ۔ مریم، 49 تا 59 ۔ الانبیاء 71 تا 93 ۔