Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۳۸⁩

آیات

  1. إِنۡ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا وَمَا نَحۡنُ لَهُۥ بِمُؤۡمِنِينَ

    آیت ⁦۲۳:۳۸⁩ کھولیں

    یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے[1] ، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ شخص خدا کے نام پر محض جھُوٹ گھڑ رہا ہے [361] اور ہم کبھی اس کی ماننے والے نہیں ہیں۔“

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :36 (الف)

یہ الفاظ صاف بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کے یہ لوگ منکر نہ تھے، ان کی بھی اصل گمراہی شرک ہی تھی، دوسرے مقامات پر بھی قرآن مجید میں اس قوم کا یہی جرم بیان کیا گیا ہے، ملاحظہ سورة اعراف آیت ٧٠ ہود آیات ٥٣۔ ٥٤ حم السجدہ، آیت ١٤، الاحقاف، آیات ٢١، ٢٢۔