Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۱۰۴⁩

آیات

  1. تَلۡفَحُ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ وَهُمۡ فِيهَا كَٰلِحُونَ 

    آیت ⁦۲۳:۱۰۴⁩ کھولیں

    ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی[1] اور وه وہاں بدشکل بنے ہوئے ہوں گے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

آگ اُن کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور اُن کے جبڑے باہر نکل آئیں گے۔۔۔۔” [97]

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :97

اصل میں لفظ کالِحُوْنَ استعمال کیا گیا ہے۔ کالح عربی زبان میں اس چہرے کو کہتے ہیں جس کی کھال الگ ہوگئی ہو اور دانت باہر آگئے ہوں جیسے بکرے کی بھنی ہوئی سری۔ عبد اللہ بن مسعود (رض) سے کسی نے کالح کے معنی پوچھے تو انہوں نے کہا اَلَمْ تَرَ اِلَی الرأس المشیط ؟ |" کیا تم نے بھنی ہوئی سری نہیں دیکھی |" ؟