Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحج ۲۲:۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَٰدِلُ فِي ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَلَا هُدٗى وَلَا كِتَٰبٖ مُّنِيرٖ
آیت ۲۲:۸ کھولیںبعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
بعض اور لوگ ایسے ہیں کہ کسی علم [10] اور ہدایت [11] اور روشنی بخشنے والی کتاب [12] کے بغیر، گردن اکڑائے ہوئے [13]
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :10
یعنی وہ ذاتی واقفیت جو براہ راست مشاہدے اور تجربے سے حاصل ہوئی ہو۔
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :11
یعنی وہ واقفیت جو کسی دلیل سے حاصل ہوئی ہو یا کسی علم رکھنے والے کی رہنمائی سے۔
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :12
یعنی وہ واقفیت جو خدا کی نازل کردہ کتاب سے حاصل ہوئی ہو۔
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :13
اس میں تین کیفیتیں شامل ہیں : جاہلانہ ضد اور ہٹ دھرمی۔ تکبر اور غرور نفس۔ اور کسی سمجھانے والے کی بات کی طرف التفات نہ کرنا۔