Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۹۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱقۡتَرَبَ ٱلۡوَعۡدُ ٱلۡحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَٰخِصَةٌ أَبۡصَٰرُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يَٰوَيۡلَنَا قَدۡ كُنَّا فِي غَفۡلَةٖ مِّنۡ هَٰذَا بَلۡ كُنَّا ظَٰلِمِينَ
آیت ۲۱:۹۷ کھولیںاور سچا وعده قریب آلگے گا اس وقت کافروں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی[1] ، کہ ہائے افسوس! ہم اس حال سے غافل تھے بلکہ فی الواقع ہم قصور وار تھے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور وعدہٴِ بر حق کے پُورا ہونے کا وقت قریب آلگے گا [93] تو یکایک اُن لوگوں کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنہوں نے کُفر کیا تھا۔ کہیں گے” ہائے ہماری کم بختی، ہم اِس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے، بلکہ ہم خطا کار تھے۔“ [94]
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :94
|" غفلت |" میں پھر ایک طرح کی معذرت پائی جاتی ہے، اس لیے وہ اپنی غفلت کا ذکر کرنے کے بعد پھر خود ہی صاف صاف اعتراف کریں گے کہ ہم کو انبیاء نے آ کر اس دن سے خبردار کیا تھا، لہٰذا درحقیقت ہم غافل و بیخبر نہ تھے بلکہ خطا کار تھے۔