Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ⁦۲۱:۹۵⁩

آیات

  1. وَحَرَٰمٌ عَلَىٰ قَرۡيَةٍ أَهۡلَكۡنَٰهَآ أَنَّهُمۡ لَا يَرۡجِعُونَ

    آیت ⁦۲۱:۹۵⁩ کھولیں

    اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا اس پر ﻻزم ہے کہ وہاں کے لوگ پلٹ کر نہیں آئیں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ممکن نہیں ہے کہ جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا ہو وہ پلٹ سکے۔ [92]

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :92

اس آیت کے تین مطلب ہیں :

ایک یہ کہ جس قوم پر ایک مرتبہ عذاب الہٰی نازل ہوچکا ہو وہ پھر کبھی نہیں اٹھ سکتی۔ اس کی نشاۃ ثانیہ اور اس کی حیات تو ممکن نہیں ہے۔

دوسرے یہ کہ ہلاک ہوجانے کے بعد پھر اس دنیا میں اس کا پلٹنا اور اسے دوبارہ امتحان کا موقع ملنا غیر ممکن ہے۔ پھر تو اللہ کی عدالت ہی میں اس کی پیشی ہوگی۔

تیسرے یہ کہ جس قوم کی بد کاریاں اور زیادتیاں اور ہدایت حق سے پیہم رو گردانیں اس حد تک پہنچ جاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی ہلاکت کا فیصلہ ہوجاتا ہے۔ اسے پھر رجوع اور توبہ وانابت کا موقع نہیں دیا جاتا۔ اس کے لیے پھر یہ ممکن نہیں رہتا کہ ضلالت سے ہدایت کی طرف پلٹ سکے۔