Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ⁦۲۱:۸۷⁩

آیات

  1. وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَٰضِبٗا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادَىٰ فِي ٱلظُّلُمَٰتِ أَن لَّآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبۡحَٰنَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ

    آیت ⁦۲۱:۸۷⁩ کھولیں

    مچھلی والے[1] (حضرت یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔ بالﺂخر وه اندھیروں[2] کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور مچھلی والے کو بھی ہم نے نوازا۔ [82] یاد کرو جبکہ وہ بگڑ کر چلا گیا تھا [83] اور سمجھا تھا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے۔ [84] آخر کو اُس نے تاریکیوں میں سے پکارا” [85] نہیں ہے کوئی خدا مگر تُو، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں نے قُصور کیا۔“

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :82

مراد ہیں حضرت یونس (علیہ السلام) ۔ کہیں ان کا نام لیا گیا ہے اور کہیں |" ذوالنون |" اور |" صاحب الحوت |" یعنی |" مچھلی والے |" کے القاب سے یاد کیا گیا ہے۔ مچھلی والا انہیں اس لیے نہیں کہا گیا کہ وہ مچھلیاں پکڑتے یا بیچتے تھے، بلکہ اس بنا پر کہ اللہ تعالیٰ کے اذن سے ایک مچھلی نے ان کو نگل لیا تھا، جیسا کہ سورة صافات آیت 142 میں بیان ہوا ہے۔ مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، یونس، حواشی 98 تا 100 ۔ الصٰفّٰت، حوشی 77 تا 85 ۔

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :83

یعنی وہ اپنی قوم سے ناراض ہو کر چلے گئے قبل اس کے کہ خدا کی طرف سے ہجرت کا حکم آتا اور ان کے لیے اپنی ڈیوٹی چھوڑنا جائز ہوتا۔

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :84

انہوں نے خیال کیا کہ اس قوم پر تو عذاب آنے والا ہے، اب مجھے کہیں چل کر پناہ لینی چاہیے تاکہ خود بھی عذاب میں نہ گھر جاؤں۔ یہ بات بجائے خود تو قابل گرفت نہ تھی مگر پیغمبر کا اذن الہٰی کے بغیر ڈیوٹی سے ہٹ جانا قابل گرفت تھا۔

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :85

یعنی مچھلی کے پیٹ میں سے جو خود تاریک تھا، اور اوپر سے سمندر کی تاریکیاں مزید۔