Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۷۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَنُوحًا إِذۡ نَادَىٰ مِن قَبۡلُ فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۲۱:۷۶ کھولیںنوح کے اس وقت کو یاد کیجئے جبکہ اس نے اس سے پہلے دعا کی ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یہی نعمت ہم نے نُوحؑ کو دی ۔ یاد کرو جبکہ اِن سب سے پہلے اُس نے ہمیں پکارا [68] تھا۔ ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کَربِ عظیم [69] سے نجات دی
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :68
اشارہ ہے حضرت نوح کی اس دعا کی طرف جو ایک مدت دراز تک اپنی قوم کی اصلاح کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہنے کے بعد آخر کار تھک کر انہوں نے مانگی تھی : اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانتَصِرْ ، |" پروردگار، میں مغلوب ہوگیا ہوں، اب میری مدد کو پہنچ |" (القمر۔ آیت 10) ۔ اور : رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْ ض مِنَ الْکٰفِرِیْنَ دَیَّاراً ہ |" پروردگار، زمین پر ایک کافر باشندہ بھی نہ چھوڑ |" (نوح۔ آیت 26 ) ۔
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :69
کرب عظیم سے مراد یا تو ایک بد کردار قوم کے درمیان زندگی بسر کرنے کی مصیبت ہے، یا پھر طوفان۔ حضرت نوح کے قصے کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو۔ الاعراف، آیات 59 تا 64 ۔ یونس، آیات 71 تا 73 ۔ ھود۔ آیات 25 تا 48، بنی اسرائیل، آیت 3 ۔