Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۷۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلُوطًا ءَاتَيۡنَٰهُ حُكۡمٗا وَعِلۡمٗا وَنَجَّيۡنَٰهُ مِنَ ٱلۡقَرۡيَةِ ٱلَّتِي كَانَت تَّعۡمَلُ ٱلۡخَبَٰٓئِثَۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمَ سَوۡءٖ فَٰسِقِينَ
آیت ۲۱:۷۴ کھولیںہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھی حکم اور علم دیا اور اسے اسی بستی سے نجات دی جہاں کے لوگ گندے کاموں میں مبتلا تھے۔ اور تھے بھی بدترین گنہگار.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور لُوطؑ کو ہم نے حکم اور علم بخشا [67] اور اُسے اُس بستی سے بچا کر نکال دیا جو بدکاریاں کرتی تھی۔۔۔۔ درحقیقت وہ بڑی ہی بُری ، فاسق قوم تھی
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :67
|" حکم اور علم بخشنا |" بالعموم قرآن مجید میں نبوت عطا کرنے کا ہم معنی ہوتا ہے۔ |" حکم |" سے مراد حکمت بھی ہے، صحیح قوت فیصلہ بھی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سند حکمرانی (Authority) حاصل ہونا بھی۔ رہا |" علم |" تو اس سے مراد وہ علم حق ہے جو وحی کے ذریعہ عطا کیا گیا ہو۔ حضرت لوط کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو۔ الاعراف، آیات 80 تا 84 ۔ ھود۔ آیات 69 تا 83 ۔ الحجر، آیات 57 تا 76 ۔