Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۵۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَتَٱللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصۡنَٰمَكُم بَعۡدَ أَن تُوَلُّواْ مُدۡبِرِينَ
آیت ۲۱:۵۷ کھولیںاور اللہ کی قسم! میں تمہارے ان معبودوں کے ساتھ جب تم علیحده پیٹھ پھیر کر چل دو گے ایک چال چلوں گا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور خدا کی قسم میں تمہاری غیر موجودگی میں ضرور تمہارے بُتوں کی خبر لوں گا۔“ [56]
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :56
یعنی اگر تم استدلال سے بات نہیں سمجھتے ہو تو میں عملاً تمہیں مشاہدہ کرا دوں گا کہ یہ بےبس ہیں، ان کے پاس کچھ بھی اختیارات نہیں ہیں، اور ان کو خدا بنانا غلط ہے۔ رہی یہ بات کہ عملی تجربے اور مشاہدے سے یہ بات وہ کس طرح ثابت کریں گے، تو اس کی کوئی تفصیل حضرت ابراہیم نے اس موقع پر نہیں بتائی۔