Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ⁦۲۱:۵۵⁩

آیات

  1. قَالُوٓاْ أَجِئۡتَنَا بِٱلۡحَقِّ أَمۡ أَنتَ مِنَ ٱللَّٰعِبِينَ

    آیت ⁦۲۱:۵۵⁩ کھولیں

    کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس سچ مچ حق ﻻئے ہیں یا یوں ہی مذاق کر رہے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

انہوں نے کہا” کیا تُو ہمارے سامنے اپنے اصلی خیالات پیش کر رہا ہے یا مذاق کرتا ہے؟“ [55]

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :55

اس فقرے کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ |" کیا تو ہمارے سامنے حق پیش کر رہا ہے یا کھیلتا ہے |" لیکن اصل مفہوم وہی ہے جس کی ترجمانی اوپر کی گئی ہے۔ ان لوگوں کو اپنے دین کے بر حق ہونے کا اتنا یقین تھا کہ وہ یہ تصور کرنے کے لیے بھی تیار نہ تھے کہ یہ باتیں کوئی شخص سنجیدگی کے ساتھ کرسکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ یہ تم محض مذاق اور کھیل کر رہے ہو یا واقعی تمہارے یہی خیالات ہیں۔