Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ⁦۲۱:۲۱⁩

آیات

  1. أَمِ ٱتَّخَذُوٓاْ ءَالِهَةٗ مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ هُمۡ يُنشِرُونَ

    آیت ⁦۲۱:۲۱⁩ کھولیں

    کیا ان لوگوں نے زمین (کی مخلوقات میں) سے جنہیں معبود بنا رکھا ہے وه زنده کردیتے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا اِن لوگوں کے بنائے ہوئے ارضی خدا ایسے ہیں کہ ( بے جان کو جان بخش کر)اُٹھا کھڑا کرتے ہوں؟ [21]

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :21

اصل میں لفظ |" یَنشرون |" استعمال ہوا ہے جو |" انشار |" سے مشتق ہے۔ انشار کے معنی ہیں بےجان پڑی ہوئی چیز کو اٹھا کھڑا کرنا۔ اگرچہ اس لفظ کو قرآن مجید میں بالعموم زندگی بعد موت کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اصطلاحی مفہوم سے قطع نظر، اصل لغوی معنی کے اعتبار سے یہ لفظ بےجان مادے میں زندگی پھونک دینے کے لیے مستعمل ہوتا ہے۔ اور موقع و محل کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لفظ یہاں اسی مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جن ہستیوں کو انہوں نے خدا قرار دے رکھا ہے اور اپنا معبود بنایا ہے، کیا ان میں کوئی ایسا ہے جو مادہ غیر ذی حیات میں زندگی پیدا کرتا ہو ؟ اگر ایک اللہ کے سوا کسی میں یہ طاقت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ اور مشرکین عرب خود مانتے تھے کہ کسی میں یہ طاقت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ تو پھر وہ ان کو خدا اور معبود کس لیے مان رہے ہیں ؟