Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ۲۰:۶۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا فَيُسۡحِتَكُم بِعَذَابٖۖ وَقَدۡ خَابَ مَنِ ٱفۡتَرَىٰ
آیت ۲۰:۶۱ کھولیںموسی (علیہ السلام) نے ان سے کہا تمہاری شامت آچکی، اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور افترا نہ باندھو کہ وه تمہیں عذابوں سے ملیا میٹ کر دے، یاد رکھو وه کبھی کامیاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
موسیٰؑ نے (عین موقع پر گروہِ مقابل کو مخاطب کر کے )[33] کہا” شامت کے مارو، نہ جھُوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر، [34] ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیا ناس کر دے گا۔ جُھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا۔“
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :33
یہ خطاب عوام سے نہ تھا جنہیں ابھی حضرت موسیٰ کے بارے میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا وہ معجزہ دکھاتے ہیں یا جادو، بلکہ خطاب فرعون اور اس کے درباریوں سے تھا جو انہیں جادوگر قرار دے رہے تھے۔
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :34
یعنی اس کے معجزے کو جادو اور اس کے پیغمبر کو ساحر کذاب نہ قرار دو ۔