Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ⁦۲۰:۵۶⁩

آیات

  1. وَلَقَدۡ أَرَيۡنَٰهُ ءَايَٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ

    آیت ⁦۲۰:۵۶⁩ کھولیں

    ہم نے اسےاپنی سب نشانیاں دکھا دیں لیکن پھر بھی اس نے جھٹلایا اور انکار کر دیا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم نے فرعون کو اپنی سب ہی نشانیاں [29] دکھائیں مگر وہ جھٹلائے چلا گیا اور نہ مانا

سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :29

یعنی آفاق و اَنفُس کے دلائل کی نشانیاں بھی، اور وہ معجزات بھی جو حضرت موسیٰ کو دیے گئے تھے۔ قرآن میں متعدد مقامات پر حضرت موسیٰ کی وہ تقریریں بھی موجود ہیں جو انہوں نے فرعون کو سمجھانے کے لیے کیں۔ اور وہ معجزات بھی مذکور ہیں جو اس کے پے در پے دکھائے گئے۔