Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ⁦۲۰:۳۷⁩

آیات

  1. وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً أُخۡرَىٰٓ

    آیت ⁦۲۰:۳۷⁩ کھولیں

    ہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم نے پھر ایک مرتبہ تجھ پر احسان کیا۔ [17]

سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :17

اس کے بعد اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ کو ایک ایک کر کے وہ احسانات یاد دلاتا ہے جو پیدائش کے وقت سے لے کر اس وقت تک اس نے ان پر کیے تھے۔ ان واقعات کی تفصیل سورة قصص میں بیان ہوئی ہے۔ یہاں صرف اشارات کیے گئے ہیں جن سے مقصود حضرت موسیٰ کو یہ احساس دلانا ہے کہ تم اسی کام کے لیے پیدا کیے گئے ہو اور اسی کام کے لیے آج تک خاص طور پر سرکاری نگرانی میں پرورش پاتے رہے ہو جس پر اب تمہیں مامور کیا جا رہا ہے۔