Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ⁦۲۰:۲۵⁩

آیات

  1. قَالَ رَبِّ ٱشۡرَحۡ لِي صَدۡرِي

    آیت ⁦۲۰:۲۵⁩ کھولیں

    موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

موسیٰؑ نے عرض کیا”پروردگار، میرا سینہ کھول دے، [14]

سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :14

یعنی میرے دل میں اس منصب عظیم کو سنبھالنے کی ہمت پیدا کر دے۔ اور میرا حوصلہ بڑھا دے۔ چونکہ یہ ایک بہت بڑا کام حضرت موسیٰ کے سپرد کیا جا رہا تھا جس کے لیے بڑے دل گردے کی ضرورت تھی، اس لیے آپ نے دعا کی کہ مجھے وہ صبر، وہ ثبات، وہ تحمل، وہ بےخوفی اور وہ عزم عطا کر جو اس کام کے لیے درکار ہے۔