Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ⁦۲:۶⁩

آیات

  1. إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَأَنذَرۡتَهُمۡ أَمۡ لَمۡ تُنذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

    آیت ⁦۲:۶⁩ کھولیں

    کافروں کو آپ کا ڈرانا، یا نہ ڈرانا برابر ہے، یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے۔[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جن لوگوں نے﴿ان باتوں کو تسلیم کرنے سے﴾ انکار کر دیا،[9]اُن کے لئے یکساں ہے،خواہ تم انہیں خبردار کرویا نہ کرو،بہر حال وہ ماننے والےنہیں

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :9

یعنی وہ چھ کی چھ شرطیں، جن کا ذکر اوپر ہوا ہے، پوری نہ کیں، اور ان سب کو، یا ان میں سے کسی ایک کو بھی قبول کرنے سے انکار کردیا۔