Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۳۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَعَلَّمَ ءَادَمَ ٱلۡأَسۡمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمۡ عَلَى ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ فَقَالَ أَنۢبِـُٔونِي بِأَسۡمَآءِ هَٰٓؤُلَآءِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۲:۳۱ کھولیںاور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا، اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اس کے بعد اللہ نے آدم کو ساری چیزوں کے نام سکھائے[42] ، پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا ” اگر تمہارا خیال صحیح ہے ﴿کہ کسی خلیفہ کے تقرر سےانتظام بگڑ جائے گا﴾ تو ذرا ان چیزوں کے نام بتاو
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :42
انسان کے علم کی صورت دراصل یہی ہے کہ وہ ناموں کے ذریعے سے اشیاء کے علم کو اپنے ذہن کی گرفت میں لاتا ہے۔ لہٰذا انسان کی تمام معلومات دراصل اسمائے اشیاء پر مشتمل ہیں۔ آدم کو سارے نام سکھانا گویا ان کو تمام اشیاء کا علم دینا تھا۔