Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ⁦۲:۲۴⁩

آیات

  1. فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ وَلَن تَفۡعَلُواْ فَٱتَّقُواْ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلۡحِجَارَةُۖ أُعِدَّتۡ لِلۡكَٰفِرِينَ

    آیت ⁦۲:۲۴⁩ کھولیں

    پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کرسکتے[1] تو (اسے سچا مان کر) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں[2]، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔[3]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تو یہ کام کرکے دکھاوٴ۔لیکن [24] اگر تم نے ایسا نہ کیا ،اور یقینًا کبھی نہیں کر سکتے ،تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر[25] ،جومہیّاکی گئی ہےمنکرینِ حق کے لیے

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :24

اس سے پہلے مکّے میں کئی بار یہ چیلنج دیا جا چکا تھا کہ اگر تم اس قرآن کو انسان کی تصنیف سمجھتے ہو، تو اس کے مانند کوئی کلام تصنیف کر کے دکھاؤ۔ اب مدینے پہنچ کر پھر اس کا اعادہ کیا جارہا ہے۔ (ملاحظہ ہو سورة ٴ یونس (علیہ السلام) ، آیت ٤٨ و سُورہٴ ہُود، آیت ١٣۔ بنی اسرائیل، آیت ٨٨۔ الطور، آیت ٢٣۔ ٣٤)

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :25

اس میں یہ لطیف اشارہ ہے کہ وہاں صرف تم ہی دوزخ کا ایندھن نہ بنو گے، بلکہ تمہارے وہ بت بھی وہاں تمہارے ساتھ ہی موجود ہوں گے جنہیں تم نے اپنا معبود و مسجُود بنا رکھا ہے۔ اس وقت تمہیں خود ہی معلوم ہوجائے گا کہ خدائی میں یہ کتنا دخل رکھتے تھے۔