Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۱۳۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
صِبۡغَةَ ٱللَّهِ وَمَنۡ أَحۡسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبۡغَةٗۖ وَنَحۡنُ لَهُۥ عَٰبِدُونَ
آیت ۲:۱۳۸ کھولیںاللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالیٰ سے اچھا رنگ کس کا ہوگا؟[1] ہم تو اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کہو:”اللہ کا رنگ اختیار کرو۔[137] اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہو گا؟ اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں ۔“
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :137
اس آیت کے دو ترجمے ہو سکتے ہیں : ایک یہ کہ ” ہم نے اللہ کا رنگ اختیار کرلیا “ ، دوسرے یہ کہ ” اللہ کا رنگ اختیار کرو “۔ مسیحیّت کے ظہور سے پہلے یہودیوں کے ہاں یہ رسم تھی کہ جو شخص ان کے مذہب میں داخل ہوتا، اسے غسل دیتے تھے اور اس غسل کے معنی ان کے ہاں یہ تھے کہ گویا اس کے گناہ دھل گئے اور اس نے زندگی کا ایک نیا رنگ اختیار کرلیا۔ یہی چیز بعد میں مسیحیوں نے اختیار کرلی۔ اس کا اصطلاحی نام ان کے ہاں اسطباغ (بپتسمہ) ہے اور یہ اصطباغ نہ صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو ان کے مذہب میں داخل ہوتے ہیں، بلکہ بچّوں کو بھی دیا جاتا ہے۔ اسی کے متعلق قرآن کہتا ہے، اس رسمی اصطباغ میں کیا رکھا ہے ؟ اللہ کا رنگ اختیار کرو، جو کسی پانی سے نہیں چڑھتا، بلکہ اس کی بندگی کا طریقہ اختیار کرنے سے چڑھتا ہے۔