Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۱۳۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِذۡ قَالَ لَهُۥ رَبُّهُۥٓ أَسۡلِمۡۖ قَالَ أَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲:۱۳۱ کھولیںجب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا، فرمانبردار ہوجا، انہوں نے کہا، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اس کا حال یہ تھاکہ جب اس کے رب نے اس سے کہا، ”مسلم ہوجا [130]، “ تو اس نے فوراً کہا ”میں مالک کائنات کا ”مسلم “ہو گیا۔“
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :130
مُسْلِم : وہ جو خدا کے آگے سر اطاعت خم کر دے، خدا ہی کو اپنا مالک، آقا، حاکم اور معبود مان لے، جو اپنے آپ کو بالکلیہ خدا کے سپرد کردے اور اس ہدایت کے مطابق دنیا میں زندگی بسر کرے، جو خدا کی طرف سے آئی ہو۔ اس عقیدے اور اس طرز عمل کا نام ” اسلام “ ہے اور یہی تمام انبیا کا دین تھا جو ابتدائے آفرینش سے دنیا کے مختلف ملکوں اور قوموں میں آئے۔