Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۱۲۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
رَبَّنَا وَٱبۡعَثۡ فِيهِمۡ رَسُولٗا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُواْ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَيُزَكِّيهِمۡۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
آیت ۲:۱۲۹ کھولیںاے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے رسول بھیج[1] جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے، انہیں کتاب وحکمت[2] سکھائے اور انہیں پاک کرے[3]، یقیناً تو غلبہ واﻻ اور حکمت واﻻ ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اے رب ، ان لوگوں میں خود انھیں کی قوم سے ایک ایسا رسول اٹھائیو ، جو انھیں تیری آیات سنائے ، ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوارے[128]۔ تُو بڑا مقتدر اور حکیم ہے۔ “[129]
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :129
اس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ظہور دراصل حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا کا جواب ہے۔