Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) مريم ۱۹:۵۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَوَهَبۡنَا لَهُم مِّن رَّحۡمَتِنَا وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ لِسَانَ صِدۡقٍ عَلِيّٗا
آیت ۱۹:۵۰ کھولیںاور ان سب کو ہم نے اپنی بہت سی رحمتیں[1] عطا فرمائیں اور ہم نے ان کے ذکر جمیل کو بلند درجے کا کر دیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی نام وری عطا کی۔ [28]
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :28
یہ حرف تسلی ہے ان مہاجرین کے لئے جو گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے تھے۔ ان کو بتایا جا رہا ہے کہ جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) اپنے خاندان سے کٹ کر برباد نہ ہوئے بلکہ الٹے سر بلند سرفراز ہو کر رہے اسی طرح تم بھی برباد نہ ہو گے بلکہ وہ عزت پاؤ گے جس کا تصور بھی جاہلیت میں پڑے ہوئے کفار قریش نہیں کرسکتے۔