Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الكهف ⁦۱۸:۳۵⁩

آیات

  1. وَدَخَلَ جَنَّتَهُۥ وَهُوَ ظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ قَالَ مَآ أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَٰذِهِۦٓ أَبَدٗا

    آیت ⁦۱۸:۳۵⁩ کھولیں

    اور یہ اپنے باغ میں گیا اور تھا اپنی جان پر ﻇلم کرنے واﻻ۔ کہنے لگا کہ میں خیال نہیں کرسکتا کہ کسی وقت بھی یہ برباد ہوجائے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر وہ اپنی جنّت میں داخل ہوا [37] اور اپنے نفس کے حق میں ظالم بن کر کہنے لگا”میں نہیں سمجھتا کہ یہ دولت کبھی فنا ہو جائے گی

سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :37

یعنی جن باغوں کو وہ اپنی جنت سمجھ رہا تھا۔ کم ظرف لوگ جنہیں دنیا میں کچھ شان و شوکت حاصل ہوجاتی ہے، ہمیشہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ انہیں دنیا ہی میں جنت نصیب ہوچکی ہے، اب اور کونسی جنت ہے جسے حاصل کرنے کی وہ فکر کریں۔