Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الكهف ⁦۱۸:۳۲⁩

آیات

  1. ۞وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلٗا رَّجُلَيۡنِ جَعَلۡنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيۡنِ مِنۡ أَعۡنَٰبٖ وَحَفَفۡنَٰهُمَا بِنَخۡلٖ وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمَا زَرۡعٗا

    آیت ⁦۱۸:۳۲⁩ کھولیں

    اور انہیں ان دو شخصوں کی مثال بھی سنا دے[1] جن میں سے ایک کو ہم نے دو باغ انگوروں کے دے رکھے تھے اور جنہیں کھجوروں کے درختوں سے ہم نے گھیر رکھا[2] تھا اور دونوں کے درمیان کھیتی لگا رکھی تھی.[3]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اے محمدؐ ، اِن کے سامنے ایک مثال پیش کرو۔ [36] دو شخص تھے۔ ان میں سے ایک کو ہم نے انگور کے دو باغ دیے اور اُن کے گرد کھجُور کے درختوں کی باڑھ لگائی اور ان کے درمیان کاشت کی زمین رکھی

سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :36

اس مثال کی مناسبت سمجھنے کے لیے پچھلے رکوع کی وہ آیت نگاہ میں رہنی چاہیے جس میں مکہ کے متکبر سرداروں کی اس بات کا جواب دیا گیا تھا کہ ہم غریب مسلمانوں کے ساتھ آکر نہیں بیٹھ سکتے، انہیں ہٹا دیا جائے تو ہم آکر سنیں گے کہ تم کیا کہنا چاہتے ہو۔ اس مقام پر وہ مثال بھی نگاہ میں رہے جو سورة القلم، آیات ١٧ تا ٣٣ میں بیان فرمائی گئی ہے۔ نیز سورة مریم، آیات ٧٣، ٧٤۔ سورة المومنون، آیات ٥٥ تا ٦١۔ سورة سبا، آیات ٣٤ تا ٣٦، اور حٰمٰ سجدہ، آیات ٤٩۔ ٥٠ پر بھی ایک نظر ڈال لی جائے۔