Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ۱۷:۸۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِلَّا رَحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا
آیت ۱۷:۸۷ کھولیںسوائے آپ کے رب کی رحمت کے[1] ، یقیناً آپ پر اس کا بڑا ہی فضل ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ تو جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہارے ربّ کی رحمت سے مِلا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے۔[104]
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :104
خطاب بظاہر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے، مگر مقصود دراصل کفار کو سنانا ہے جو قرآن کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا گھڑا ہوا یا کسی انسان کا درپردہ سکھایا ہوا کلام کہتے تھے۔ ان سے کہا جا رہا ہے کہ یہ کلام پیغمبر نے نہیں گھڑا بلکہ ہم نے عطا کیا ہے اور اگر ہم اسے چھین لیں تو نہ پیغمبر کی یہ طاقت ہے کہ وہ ایسا کلام تصنیف کر کے لا سکے اور نہ کوئی دوسری طاقت ایسی ہے جو اس کو ایسی معجزانہ کتاب پیش کرنے کے قابل بنا سکے۔